سکھ برداری سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے سیلفی لیتے ہوئے گولی چلا دی،علاج جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 مئی 2016 11:17

سکھ برداری سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے سیلفی لیتے ہوئے گولی چلا دی،علاج ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 مئی 2016ء):سمارٹ فون کے عام پرنے کے بعد سے ہی نوجوان نسل میں سیلفی کے رجحان میں بے جا اضافہ ہوا ہے۔ سیلفی لیتے ہوئے متعدد مرتبہ سیلفی کے شوقین افراد بھی حادثات کا شکار ہوئے ہیں لیکن بھارتی ریاست پنجاب میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والا ایک نوعمر لڑ کا سیلفی لیتے ہوئے خود کو گولی مار بیٹھا ، تفصیلات کے مطابق 15 سالہ بچہ پستول کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا کہ گولی چل گئی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بچے کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا 15 سالہ بچہ ضلع پٹھان کوٹ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لڑکا اپنے گھر میں اپنی بہن کے ساتھ تھا جس نے اپنے والد کی پستول نکال لی ۔پستول میں گولیاں موجود تھیں جس پر ایک دم گولی چل گئي۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔