وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 مئی 2016 10:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کوئٹہ میں آج وزیر اعظم پروگرام برائے صحت کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے دوران آج وزیر اعظم نواز شریف 6 مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ دوسرے کے دوران مختلف وفود بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :