وزیر جنگلات گلگت بلتستان حاجی محمد وکیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اتوار 1 مئی 2016 23:31

وزیر جنگلات گلگت بلتستان حاجی محمد وکیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر ..

استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) وزیر جنگلات گلگت بلتستان حاجی محمد وکیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو گلگت بلتستان کے وزیرجنگلات حاجی محمد وکیل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

وہ2015میں دیامر سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ان کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے تھا ۔وزیراعلیٰٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے حاجی محمد وکیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔