لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی، خواتین کے ساتھ ایک بار پھر بدتمیزی کا واقعہ سامنے آگیا
شہباز شریف نے غنڈے بھیج کر ہمارے جلسے میں بدنظمی کرائی، (ن) لیگ کے غنڈوں کو نہیں چھوڑیں گے،اگر پولیس نے کوئی ایکشن نہ لیا تو برا ہو گا ،تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اتوار 1 مئی 2016 22:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں جلسے میں بدنظمی اور ایک بار پھر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کاواقعہ سامنے آگیا ۔ترجمان تحریک انصاف نے واقعے کو مسلم لیگ (ن) کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے غنڈے بھیج کر ہمارے جلسے میں بدنظمی کرائی ۔
(جاری ہے)
اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے لاہور کے مال روڈ چیئرنگ کراس پر ہونے والے جلسے میں ایک مرتبہ پھر بدنظمی دیکھی گئی اس دوران خواتین سے بدتمیز ی کی گئی ۔
تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں پہلے تو بدنظمی کو ماننے سے انکار کردیا اور بعدازاں اپنی گفتگو میں کہا کہ جلسے میں بدنظمی پھیلانے والے مسلم لیگ (ن) کے غنڈے ہیں ۔میاں شہباز شریف نے بدمعاشی کرنے اور بدنظمی پھیلانے کے لئے انہیں ہمارے جلسے میں بھیجا ۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ (ن) لیگ کے غنڈوں کو چھوڑیں گے نہیں انہیں پولیس کے حوالے کریں گے اگر پولیس نے کوئی ایکشن نہ لیا تو برا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.