30سال ملک دشمن پارٹی کے ساتھ کام کیا،الطاف حسین ظالم او ر جابر شخص ہے‘رضا ہارون
اب ظلم اور خوف کی فضاء کو ختم کرنا ہو گا اور بتوں کو توڑنا ہو گا،پنجاب کی عوام ہماری پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہی ہے،بھارتی ایجنٹ اور ٹارگٹ کلرز سے مقابلہ کرنا ریاست کا کام ہے نا کہ عام شہریوں کا ،الطاف حسین کا ٹرائل ہو نا چاہیے ملک دشمنی کے بدلے میں کڑی سے کڑی سزا ہو نی چاہیے ،اس کا حال وہی ہونا چاہیے جو ملک دشمن کا ہوا ان کو پوچھا جائے اور کٹہرے میں کھڑا کیا جائے‘پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ر کی لاہور میں پر یس کا نفر نس
اتوار 1 مئی 2016 21:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے 30سال ملک دشمن پارٹی کے ساتھ کام کیا،الطاف حسین ظالم او ر جابر شخص ہے،اب ظلم اور خوف کی فضاء کو ختم کرنا ہو گا اور بتوں کو توڑنا ہو گا،پنجاب کی عوام ہماری پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہی ہے،بھارتی ایجنٹ اور ٹارگٹ کلرز سے مقابلہ کرنا ریاست کا کام ہے نا کہ عام شہریوں کا ،وہ اتوار کے روز لاہور پریس کلب میں افتخار رندھاوا،عبدالکریم خان کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے،اس موقع پر ایم کیو ایم پنجاب کے رہنما مبین قاضی،شاکت شاہ،رانا جاوید ایڈووکیٹ،چوہدری تنویر،عدنان حنیف سمیت دیگر عہدیداروں نے شمولیت کی،رضا ہارون نے مزید کہا پنجاب کے لوگوں نے پاک سرزمین پارٹی مٰں شمولیت کے ای میلز ،خط اور پیغامات بھجے اس لے گزشتہ لاہورنیو ایئر پورٹ پر پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا آئندہ چند دنوں میں ملتان،گوجرانوالہ،راولپنڈی،بہاولپور سمیت دیگر پنجاب کے اضلاع میں پارٹی دفتر کھولے جائیں گے،الطاف حسین کا ٹرائل ہو نا چاہیے ملک دشمنی کے بدلے میں کڑی سے کڑی سزا ہو نی چاہیے ،اس کا حال وہی ہونا چاہیے جو ملک دشمن کا ہوا ان کو پوچھا جائے اور کٹہرے مں کھڑا کیا جائے حکومیت اب تک الطاف حسین کے معاملے میں اتنی متحرک نہیں رہی جتنا اس کو ہونا چاہیے،انہوں نے مزید کہا پاناما لیکس پر نواز شریف کو قوم سے خطابات کے ضرورت نہیں تھی بلکہ ان کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا،بچوں پر الزمات لگے تھے ان کو برائے راست نام نہین تھا ،سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹ سلینا چاہیے تھا لیڈر آف ہاؤس پر الزام لگنے کے بعد ان کو چاہیے تھا کہ وہ ایوان م میں اپنی صفائی پیش کرتے،کمیشن بنانے کی ضرورت نہین تھی بلکہ ریاستی اداروں کو ایکشن مٰں آنا چاہیے تھا نیب ،الیکشن کمیشن ،ایف آئی اے ،ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کو نوٹس لینے چاہیے تھا،کیونکہ کمین نے بھی انہی ادارں سے رپورٹ طلب کرنی ہے،انہوں نے مزیدکہا متحدہ حقیقی سے الائنس کا کوئی چانس نہیں ہے اگر مستقبل میں کوئی بات ہوئی تو ایجنڈا دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا،ایم کیو ایم کے چار لوگ جن پر بھارتی ایجنٹ ہو نے کا الزام ہے ان کو شامل نہیں کیا جائے تمام محب وطن لوگوں سے بات ہو سکتی ہے ،انہوں نے کہا بہت جلد پارٹی منشور تیار کرکے اعلان کردیا جائے گا اور پارٹی عہدیداران کی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کرادی جائے گی،پارٹی فنڈنگ شفاف ہو گی اور تمام دستاویز ویب سائٹ پر ہو گئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.