Live Updates

تحر یک انصاف کا جلسہ۔۔۔۔شیخ رشید کو عمران خان نے ایک بار پھر سٹیج پر کونے میں بیٹھا دیا

اتوار 1 مئی 2016 21:20

تحر یک انصاف کا جلسہ۔۔۔۔شیخ رشید کو عمران خان نے ایک بار پھر سٹیج پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے ایک بار پھر سٹیج پر کونے میں بیٹھا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید دھرنے اور جلوسوں میں عمران خان کے ساتھ ساتھ ہی نظرآیا کرتے تھے جبکہ وہ سٹیج پر بھی عمران خان کی بازو والی نشست پر ہی بیٹھا کرتے تھے لیکن یوم تاسیس کے جلسے اور آج کے جلسے میں وہ عمران خان کے ساتھ نہیں بیٹھے بلکہ سٹیج پر ایک سائیڈ میں بیٹھے ہیں‘عمران خان کی دائیں جانب جہانگیر ترین اور بائیں جانب علیم خان براجمان ہیں جبکہ پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق علیم خان کی ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ رشید اسلام آبادمیں دھرنے سمیت مختلف شہروں میں جلوسوں کے دوران عمران خان کے ساتھ نظر آیا کرتے تھے لیکن آج ایک بار پھر وہ عمران خان کے ساتھ نظر نہیں آرہے بلکہ سٹیج پر ایک سائیڈ پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ شیخ رشید یوم تاسیس کے جلسے میں بھی سٹیج پر عمران خان کے ساتھ نہیں بیٹھے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :