الزام لگانے والوں کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں، مولا فضل الرحمان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 مئی 2016 20:40

الزام لگانے والوں کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں، مولا فضل الرحمان

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مئی۔2016ء) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جن پر الزام لگ رہے ہیں اور جو لوگ الزام لگا رہے ہیں، ان سب کی آف شور کمپنیاں ہیں۔سوات میں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الزام لگانے والوں اور جن پر الزام لگ رہے ہیں، سب کی آف شور کمپنیاں ہیں۔

خیراتی ادارے کے پیسوں سے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں۔

(جاری ہے)

کیا خیراتی ادارے کے پیسے کو اس طرح تباہ کیا جاتا ہے؟ قوم کی آنکھیں کب کھلیں گی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ مسلمانوں کیخلاف اقتصادی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آج دنیا میں تہذیبوں کی جنگ کی جا رہی ہے۔ مسلمان ممالک میں خون کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ لیبیا، مصر، تیونس، الجزائر اور شام کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف نے جنگ کی آگ میں جھونکا۔ کیا آج بھی ہمارے حکمرانوں نے نہیں سوچنا کہ 15 سال پہلے کئے گئے فیصلے غلط تھے۔ ہمیں امت مسلمہ سے معافی مانگنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :