سرحد پار سے راکٹ حملوں کا معاملہ پاکستان کے ساتھ براہ راست اٹھایا ہے ،افغانستان

سرحد پار سے حملوں کے خلاف فوج کو جوابی کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے،ترجمان وزارت داخلہ صدیق صدیقی

اتوار 1 مئی 2016 20:25

سرحد پار سے راکٹ حملوں کا معاملہ پاکستان کے ساتھ براہ راست اٹھایا ہے ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) افغان صدر کے نائب ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے کہا ہے کہ قومی اتحاد کی حکومت نے ملک کے مشرقی علاقوں میں سرحد پار سے راکٹ حملوں پر پاکستان کے ساتھ براہ راست بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے کہا کہ قومی اتحاد کی حکومت نے سرحد پار سے راکٹ حملوں کے معاملے پر پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے مسلسل راکٹ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہے۔دریں اثناء افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے راکٹ حملوں کے خلاف فوج کو جوابی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔