پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، شاہ محمود قریشی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 مئی 2016 19:21

پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے پارٹی میں اختلافات کی تردید کر دی ہے۔ سندھ میں کرپشن کیخلاف مہم کے بعد وہ لاہور پہنچے ہیں اور اس موقع پر جلسہ گاہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں۔

(جاری ہے)

جب تحریک انصاف کی تاریخ لکھی جائے گی تو یہ یہ دور سنہری الفاظ میں لکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ۔ میں بالکل بھی تنہا نہیں میرے ساتھ پوری پارٹی کھڑی ہے میرے ساتھ عمران خان کھڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :