ریاض حسین پیرزادہ سے ایران کے سفیر مہدی ہونردوست کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اتوار 1 مئی 2016 18:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی)میاں ریاض حسین پیرزادہ سے منگل کو یہاں پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہونردوست نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ایرانی سفیر کا خیر مقدم کیا اور ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ممالک ہیں اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں دونوں کے ما بین دوستانہ تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ دوطرفہ اور تجارتی تعلقات کے علاوہ پاکستان ایران کے ساتھ کھیلوں کے شعبہ میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے اور کھیلوں کے شعبہ میں ایران کے تجربہ سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی زائرین اکثر ایران کا دورہ کرتے ہیں اور ایران کو پاکستانی زائرین کو ویزے دینے چاہئیں اور پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی پروازیں چلانی چاہئیں۔سفیر نے پاکستانی زائرین کیلئے پروازوں اور ویزوں بارے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :