کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ”مزدور “ کا کردار انتہائی اہم ہے، ملکی معیشت کی ترقی میں مزدور کا رول ایک ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے ، حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے ، موجودہ حکو مت مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے کام کررہی ہے ، ملک بھر میں میگا پراجیکٹس پر کام ہورہا ہے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب

اتوار 1 مئی 2016 18:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ”مزدور “ کا رول انتہائی اہم ہے ، ملکی معیشت کی ترقی میں مزدور کا رول ایک ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے ۔اتوار کو وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ اتوار کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر یہاں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

تقریب کا انعقاد سی ۔ڈی۔

(جاری ہے)

اے مزدور یونین نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے ۔ موجودہ حکو مت مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے کام کررہی ہے ۔وفاقی وزیرنے کہا کہ پورے پاکستان میں میگا پراجیکٹس پر کام ہورہا ہے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔ پاک ۔چائنہ اقتصادی راہداری مزدروں کو روز گار کے مواقع فراہم کرے گا ۔ وفاقی وزیر نے مزدوروں کو سلام پیش کیا اور کہاکہ وہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کوشش اور محنت جاری رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :