اٹلی میں4 روزہ بین الاقوامی تجارتی میلہ، خواہشمند پاکستانی تاجروں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا کل آخری دن

اتوار 1 مئی 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) ترجمان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے ترجمان کے مطابق 4 روزہ بین الاقوامی تجارتی میلہ 3 ستمبر کو اٹلی میں منعقد ہوگا جو چھ ستمبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

نمائش میں مرد و خواتین اور بچوں کے جوتوں کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔اٹلی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کے خواہشمند کل 2مئی تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔