پاکستان سمیت دنیابھر میں10مئی کو” ماوٴں “کا عالمی دن منایا جائے گا

اتوار 1 مئی 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیابھر میں10مئی کو” ماوٴں “کا عالمی دن منایا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں ماوٴں سے محبت اور ان کے احترام کو فروغ دینا ہے۔دن کو منانے کاآغاز امریکا سے ہوا۔ امریکی ریاست ورجینا کی ایک خاتون اینا ہارویس نے انیس سو پانچ میں اپنی والدہ کی برسی کے موقع پر عہد کیا کہ وہ ان کا کام آگے بڑھائیں گی۔

اینا کی والدہ نے امریکی خانہ جنگی کے دوران زخمی ہونے والے شہریوں اور فوجیوں کی بلا امتیاز بطور نرس خاصی خدمت کی تھی۔ چنانچہ اینا نے تحریک چلائی کہ ہر سال اس ہستی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دن مقرر کیا جائے جو دنیا کی سب سے بیغرض ہستی ہوتی ہے یعنی ماں۔ اس تحریک کے نتیجے میں ریاست ورجینیا میں انیس سو آٹھ سے مدرز ڈے کی چھٹی ہونے لگی اور پورے امریکا میں ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو مدرز ڈے انیس سو چودہ سے منانا طے پایا۔

(جاری ہے)

مگر بہت سی مائیں ایسی بھی ہیں جوناخلف اولاد کی نافرمانی کی وجہ سے زندگی اولڈہاوس میں گزارنے پر مجبور ہیں۔ماں اپنی اولاد کو انگلی پکڑ کر چلنا سکھاتی ہے، بچپن سے لے کر جوان ہونے تک قدم قدم پر رہنمائی کرتی ہے، مصیبتیں جھیلتی ہے مگربہت سے بدنصیب بڑھاپے میں ان کا سہار ا بننے کی بجائے اولڈ ہاوس چھوڑ جاتے ہیں مگر ماں ہے کہ پھر بھی اپنے بچوں کی وکالت کرتی، دعائیں دیتی دکھائی دیتی ہے

متعلقہ عنوان :