عالمی ختم نبوت کانفرنس 7ستمبر کو منعقد ہوگی، یکم ستمبر سے ملک بھر میں ” عشرہ ختم نبوت“ منایا جائے گا

اتوار 1 مئی 2016 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام عالمی ختم نبوت کانفرنس 7ستمبر کومرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت میں منعقد ہو گی ،کا نفرنس کی پوری کاروائی دنیا بھر میں انٹر نیٹ پر سنی و دیکھی جا سکے گی ۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے ترجمان کے مطابق یکم تا 10ستمبر تک عشرہ ختم نبوت بھی منایا جائے گا ،جس کے تحت ملک بھر میں سیمینار اور کانفرنسیں منعقد کی جا ئیں گی ۔

انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے اعلامیے کے مطابق اندرون و بیرون ممالک سے مشاہیر اسلام ،شیوخ،علماء کرام ،مشائخ عظام ،دانشور ۔وکلاء ،صحافی ،و قانون دان حضرات تفریف لائیں گے اس کے علاوہ وفودبھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے ،کانفرنس کی کل پانچ نشستیں ہو ں گی جس میں جید علماء حضرات بیان فرمائیں گے ۔