Live Updates

خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا ، سعدیہ سہیل رانا

اتوار 1 مئی 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا صوبے میں اب انصاف عام اور احتساب سرعام کا نعرہ مقبول ہوچکا ہے، خیبرپختون خواہ میں سرکاری خزانہ صرف عوام پر خرچ کیا جارہا ہے وہاں اقربہ پروری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے، جس کی ایک مثال سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلر کی گرفتاری ہے کے پی کے کی حکومت نے پولیس کے معاملات میں مداخلت نہ کر کے پورے ملک کے لئے ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مال روڈ پر تحریک انصاف کے جلسے میں کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،ان کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں ،میرٹ کو پاؤں تلے روند ا گیا ہے ، پنجاب میں سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت روز بہ روز بڑھ رہی ہے پنجاب کے حکمران صرف لاہور کو ہی پنجاب سمجھتے ہیں پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو نظر انداز کمیشن والے منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات