پوری حکومتی مشینری شریف خاندان کے اثاثوں پر پردہ ڈالنے کے لئے متحرک ہو چکی ہے رہنما تحریک انصاف

قوم کا سرمایہ ذاتی اشتہاری دفاع پر خرچ کیا جا رہا ہے ریلی کے شرکا سے انجینئر یاسر گیلانی کا خطاب

اتوار 1 مئی 2016 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ نظریاتی سیاست کی ہے مفادات کا تحفظ مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے عمران خان کا موقف عوام کے دلوں کی آواز ہے حکمرانوں کی کرپشن کا دور ختم ہو چکا پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ نئی صبح کا آغاز کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مال روڈ جلسے میں شمولیت کے لئے شاہدرہ سے ایک عالیشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر عمران کان کے حق میں حکومت مخالف نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر یاسر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکمران اقتدار سے الگ نہ ہوئے تو یہ عوام کا سمندر جاتی عمرہ کا رخ بھی کر سکتا ہے لاہور کو اپنا قلعہ کہنے والوں نے دیکھ لیا کہ لاہور کی عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی وزراء چاہے جو بھی اوچھے ہتھکنڈے اپنا لیں وہ نواز شریف کو بچا نہیں سکیں گے۔ وفاقی وزراء کا جھوٹ عوام پر آشکار ہو چکا ہیانہوں نے کہا کہ پوری حکومتی مشینری شریف خاندان کے اثاثوں پر پردہ ڈالنے کے لئے متحرک ہو چکی ہے قوم کا سرمایہ ذاتی اشتہاری دفاع پر خرچ کیا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :