خیبر پختونخوا ایک غریب صو بہ ہے مرکز نے ہمیشہ اس کے سا تھ سو تیلی ما ں جیسا سکو ک کیا ہے،مشتاق احمد غنی

اتوار 1 مئی 2016 17:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے معا ون خصوصی برا ئے اطلاعا ت و اعلی تعلیم مشتا ق احمد غنی نے اپنے حلقہ پی کے 44 ایبٹ آبادکے 6300000لا کھ رو پے لا گت کی بجلی کے ٹرانسفا مر اور پو لوں کی منظوری کے اتھا رٹی لیٹر عوا م کے حو الے کر دئے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ن نے گزشتہ رور اپنی رہا ئشگا ہ پر اپنے حلقہ کے مختلف وفود اور بجلی کی منظوری کے اتھا رٹی لیٹر دینے کی تقریب کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کہا ۔

انہو ں نے کہا کہ یہ ایک غریب صو بہ ہے مرکز نے ہمیشہ اس کے سا تھ سو تیلی ما ں جیسا سکو ک کیا ہے مگر اس کے با وا جو د ہما ری حکو مت نے محدود وسا ئل میں رہتے ہو ئے پو رے صو بے میں بلا تفریق اربوں رو پے کے ترقیا تی کا م جا ری رکھے ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے ہم سب نے ملکر اس شہر کی تعمیر و تر قی اور خو بصورتی کے لئے اپنا اپنا کر دا ر ادا کر نا ہے ۔

انو ں نے کہا کہ ہمارا تعلق خواہ کسی بھی شعبہ سے ہو ہم نے انصا ف کر نا ہے اور انسا نو ں کی خد مت عبادت سمجھ کر کر نی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہما ری حکو مت سے قبل کسی بھی جمہو ری حکو مت نے ایبٹ آباد کو اتنے بڑے میگا پرا جیکٹ نہیں دئے اس سے قبل صو بے کے دیگر چھو ٹے اضلا ع میں یو نیو رسٹیا ں قا ئیم ہو تی رہی مگر ایبٹ آباد سکو لو ں کا شہر ہے اس میں کسی نے منا سب نہیں سمجھا یہ ہما ری حکو مت کا کا ر نا مہ ہے جس نے حو یلیا ں میں AUST ایبٹ آباد یو نیو رسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی قا ئم کی اس کے سا تھ سا تھ ہما ری حکو مت نے نظا م کی تبدیلی کے سا تھ صو بے میں ایک با اختیار بلدیا تی نظا م لا یا اس کے سا تھ صو با ئی حکو مت نے اپنے اختیارا ت اور 42ارب رو پے کے تر قیا تی فنڈز بھی ان کے حوا لے کئے جب کہ اس سے قبل کسی بھی جمہو ری حکو مت نے اپنے اختیار کسی کو نہیں دئے یہ پا کستا ن تحریک انصا ف کی جمہوری حکو مت کا کا ر نا مہ ہے انہو ں نے کہا کہ اب ہمارا کا م قا نو ں سا زی کر نا ہے اب تما م میو نسپل سروسز فرا ہم کر نا بلدیا تی نما ئندو ں کا کا م ہے۔

انہو ں نے کہا کہ مر ی روڈ دو رویہ منصو بہ انشا اللہ دو سا لو ں سے کم عر صے میں مکمل ہو جا ئے گا جس پر کا م جا ری ہے ،سر بن با ئی پا س ایبٹ آباد کے با سیو ں کے لئے سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے جس کی تعمیر سے پہا ڑو ں کی آبادی کے سا تھ سا ت کہیا ل اور کنج کے بھی تما م آبا دی مستفید ہو گی ایبٹ آباد شہر کی خو بصورتی کے فنڈز آگئے ہیں جس پر جلد کا م کا آغا زہو گاجس میں تما م چو کو ں ۔

با غا ت اور تفری مقا ما ت کو خو بصو رت بنا نے کے سا تھ سا تھ سٹریٹ لا ئٹس اور دیگر بھی تر قیا تی کا م ہو ں گئے۔ مشتا ق احمد غنی نے مختلف وفود کو یعقین دلا یا کے دیگر بھی تر قیا تی سکیمیوں پر جلد کا م کا آغاز ہو گا ۔ چند ایک سکیمو ں پر کا م نہ شروع ہو نا فنڈز کی کمی ہے انشا اللہ اب ان پر بھی جلد کا م شروع ہو نگے۔پی کے 44ایبٹ آباد کے جن علا قوں کو بجلی کی مد میں اتھا رٹی لیٹر دئے گئے ان میں محلہ نو ر الدیں سنٹر اربن 200KVترا نسفا مر2ایچ ٹی پو ل1150000رو پے ،وارڈ نمبر140000رو پے،کنج جدید200KVترا نسفا مر 950000رو پے ،میرا سیداں میر پور150000ہزار رو پے۔

جو گن علا مہ اقبا ل کا لو نی650000رو پے 8پو ل اور50KVٹرا نسفا مر،منو ں دی گلی نگکی10لا کھ 50KVٹرا نسفا مر اور10ایچ ٹی پو ل۔کنج فور کو ر کیبل350000ہزار رو پے،کہٹیڑا کہا ل 100KVٹرا نسفا مر بمعہ پو ل150000لا کھ،کھو لہ چو نا کا ری3پو ل200000لا کھ رو پے،منگئی دی با نڈی میر پور3پو ل150000رو پے،دھیری میر پور3پو ل3 لا کھ رو پے محلہ کسی شیخ البا نڈی 4پو ل375000رو پے اور تنگو لے کا کو ل50KVٹرا نسفا مر 4پو ل745000رو پے شا مل ہیں۔

متعلقہ عنوان :