خالد خان مگسی کی کامیابی عوامی اعتمادکا مظہر ہے،رہنما گٹو برادری

اتوار 1 مئی 2016 17:36

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) خالد خان مگسی کی کامیابی عوامی اعتمادکا مظہر ہے ان خیالات کا اظہار صحبت پور و دیگرکٹوہربرادری کے رہنما وڈیرہ فوج علی کٹوہر مگسی ،برکت علی کٹوہر ،فقیر اختیا ر احمد کٹوہر ،فقیر مرزاں خان،وڈیرہ غوث بخش ،ظہور احمد کٹوہر،راشد علی کٹوہر غلام قادر کٹوہر ،ذاکر حسین کٹوہرنے میر خالد خان مگسی کو این اے 267سے بھرپور کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر خالد خان مگسی کی کامیابی عامی اعتماد کا ایک اہم ثبوت ہے کیونکہ عوام نے ان پر اعتماد کرکے علاقائی خوشحالی اور سماجی ترقی کیلئے ایک بہترین راستہ کا انتخاب کیا انہوں نے مذید کہا کہ کچھی جھل مگسی کے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتاہے انہوں نے کہا کہ میر خالد خان مگسی سے امید کرتے ہیں کہ وہ جھل مگسی کی باشعور عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :