عزیربلوچ کی جے آئی ٹی پرتفتیش کاروں میں اختلافات سامنے آگئے

تفتیش کاروں کے گروپوں میں تقسیم سے جے آئی ٹی دوحصوں میں بانٹ دی گئی

اتوار 1 مئی 2016 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) لیاری گینگ کے سرغنہ عزیربلوچ کی جے آئی ٹی پرتفتیش کاروں میں اختلافات سامنے آگئے جے آئی ٹی ارکان دوخصوں میں بٹ گئے تفتیش کاروں کے گروپوں میں تقسیم ہونے سے جے آئی ٹی بھی دوحصوں میں بانٹ دی گئی پولیس افسران عزیربلوچ کے سیاسی شخصیات سے تعلق کے بارے میں انکشافات پر متفق نہیں رپورٹ پردستخط سے انکارکردیا لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیرجان بلوچ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے کئی اہم انکشافات کیے ہیں اور کئی سیاسی شخصیات کے نام ظاہرکردیے ہیں مخصوص سیاسی شخصیات کے ساتھ رابطے پراسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران نے دستخط کرنے ست انکارکردیاعزیربلوچ کی جے آئی ٹی کودوحصوں میں تقسیم کاگیاہے پہلے حصے میں عزیر بلوچ کے جرائم کی تفصیلات درج ہیں جبکہ مبینہ طورپراس کے اہم سیاسی شخصیات سے تعلقات رقم کیے گئے ہیں پہلے حصے پرحساس اداروں،رینجرزاورپولیس میں اتفاق ہے اور تمام ہی ادارے اس پردستخط کرچکے ہیں لیکن دوسرے حصے میں مبینہ طورپراہم سیاسی شخصیات کے ناموں کے باعث پولیس افسران،اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے افسران نے دستخط کرنے سے انکارکردیاہے ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں شامل پولیس افسران کواعلی افسران اور سیاسی شخصیات کی جا نب سے ایسی کسی رپورٹ پردستخط کرنے سے منع کیاگیاہے جس میں مخصوص سیاسی شخصیات کے رابطے جرائم پیشہ عناصر سے ظاہرہورہے ہوں۔

متعلقہ عنوان :