کرا چی،کراچی میں مئی اور جون میں اس سال بھی ہیٹ ویو آئے گی

ہیٹ ویو ایک نہیں کئی بار آئے گی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اتوار 1 مئی 2016 17:35

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) کراچی میں مئی اور جون میں اس سال بھی ہیٹ ویو آئے گی۔اس کی شدت پچھلے سال سے زیادہ ہوگی۔ہیٹ ویو ایک نہیں کئی بار آئے گی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔کراچی میں پچھلے سال کی نسبت اس بار زیادہ دفعہ ہیٹ ویو آئے گی۔

(جاری ہے)

دورانیہ4سے5روز ہوا کرے گا ہیٹ ویو کے دنوں میں درجہ حرارت45تک جائے گا ہوا میں نمی زیادہ ہونے اور ہوا بند ہونے سے ہیڈ ویو زیادہ شدید ہوگی۔

ملک میں آئندہ چند دنوں میں کہیں کہیں بارش تو ہوگی لیکن مئی میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔لاہور میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا اسلام آباد میں جلد 40تک جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون کے وسط میں پری مون سون بارشیں شروع ہوجائیں گی اور موسم کروٹ بدل لے گا۔

متعلقہ عنوان :