بلاول بھٹو زرداری کی آزاد کشمیر میں دبنگ انٹری ، جیالوں کے حوصلے ہمالیہ کی بلندی پر پہنچ گئے ہیں،سید ظاہر ہمدانی

اتوار 1 مئی 2016 17:33

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے متحرک راہنماء سید ظاہر ہمدانی نے کہا ہے کہ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آزاد کشمیر میں دبنگ انٹری کے بعد جیالوں کے حوصلے ہمالیہ کی بلندی پر پہنچ گئے ہیں شہید رانی کے بیٹے نے اپنی پہلے ہی خطاب میں کشمیر بارے اصولی موقف پیش کرتے ہوئے اہلیان کشمیر کے دل جیت لیئے بلاول بھٹو زرداری کے خطاب سے ریاست کے اس پار بھی مثبت پیغام گیا اور آر پار کے کشمیریون کے حوصلے بلند ہوئے ہیں پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں آزاد کشمیر میں حقیقی عوامی حکومت قائم کی اور آزاد کشمیر کے عوام کو تعمیر وترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کروایا چکوٹھی سے لے کر کراچی تک ملک کے ہر کونے میں پیپلز پارٹی کے کارکنان چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد و منظم ہیں آزاد کشمیر میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیادپر دوبارہ اقتدار حاصل کرے گی تاکہ بلاول بھٹو کے ویژن کے عین مطابق آزاد کشمیر میں جاری تعمیر وترقی کا یہ سفر جاری رہے ان خیالات کا اظہار سید ظاہر حسین ہمدانی نے یہاں میڈیا نمائندگان سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کوٹلی جلسہ کے بعد آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی میں نئی جان پیدا ہو گئی ہے ۔