اسلام آباد انتظامیہ کے ا جی ٹین مرکز کے ہوٹلوں اور دکانوں پر چھاپے

گندگی اور زائد المیعاد اشیاء خورد ونوش پانے پر ہوٹلوں اور دکانوں کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد

اتوار 1 مئی 2016 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے جی ٹین مرکز کے ہوٹلوں اور دکانوں پر چھاپے مارے تو گندگی اور زائد المیعاد اشیاء خورد ونوش پانے پر ہوٹلوں اور دکانوں کے مالکان پر جرمانے عائد کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے جی ٹین مرکز میں قائم ہوٹلوں اور دکانوں پر چھاپے مارے اور چھاپے میں ہوٹلز اور دکانوں کی صفائی اور اشیاء خورد و نوش کے معیار کا جائزہ لیا تو ہوٹلز اور دکانوں میں صفائی اور اشیاء خورد و نوش کو ناقص پایا جس پر ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلز اور دکانوں کے مالکان پر جرمانے عائد کر دیئے ہیں سیکٹر جی ٹین مرکز کے مشہور ہوٹل العزیز ، کراچی بریانی ، پیزا سینٹر اور نورانی ہوٹل کو ناقص صفائی اور زائد المیعاد تیل استعمال کرنے پر جرمانے کئے گئے جبکہ سبزیوں اور پھلوں کی دکانوں پر چھاپے مارے گئے اور ضلعی انتظامیہ نے بعض دکانوں پر گلے سڑے پھل بیچنے پر اور مہنگے داموں بیچنے پر جرمانے لگائے گئے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی طرف سے ہوٹلز اور دکانوں پر عمومی طور پر 93 ہزار جرمانہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :