راولپنڈی ، ایف آئی اے کا فیض آباد میں نجی ہوٹل پر چھاپہ تین انسانی سمگلر گرفتار

اتوار 1 مئی 2016 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے فیض آباد میں نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر تین انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ملزمان اقوام متحدہ کے نام پر شہریوں کو بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے تھے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز راولپنڈی کے علاقے فیض آباد کے نجی ہوٹل میں انسانی سمگلروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزموں میں صفدر ، اقبال اور بابر حیات شامل ہیں جو اپنے آپ کو بیرون ممالک بجھوانے کا جھانسہ دیتے اور لاکھوں روپے بٹورتے تھے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اقوام متحدہ کے جعلی ایگریمنٹ لیٹر بھی برآمد کر لئے گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں پر تفتیش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :