حکومت کا 40لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عمل خوش آئند ،نئی ایکسپورٹ پالیسی کا اعلان کرے،چوہدری افتخار مٹو
موجودہ ایکسپورٹ پالیسی کو نامنظور کرتے ہیں، مقامی گندم کے نرخ انٹرنیشنل مارکیٹ کے برابر لائے بغیر گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ ممکن نہیں محکمہ خوراک کے بدعنوان اور راشی ملازمین کی جانب سے رشوت لے کر آڑھتیوں سے گندی گندم کی خریداری کی روک تھام کی جائے ، ،چےئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کا مطالبہ
اتوار 1 مئی 2016 17:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چےئرمین چوہدری افتخار مٹو نے کہا ہے کہ حکومت کا 40لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عمل خوش آئند ہے تاہم فاصل گندم کے نکاس کیلئے جلد از جلد نئی ایکسپورٹ پالیسی کا اعلان کرے،موجودہ ایکسپورٹ پالیسی کو نامنظور کرتے ہیں کیونکہ مقامی گندم کے نرخ انٹرنیشنل مارکیٹ کے برابر لائے بغیر گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ ممکن نہیں ہے۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پنجاب حکومت کے جانب سے گندم کی خریداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہی۔ چوہدری افتخارمٹو نے کہا کہ پنجاب حکومت گندم خریداری کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنائے کہ ایجنٹ مافیا اور مڈل مین کی بجائے براہ راست کسان سے گندم کی خریداری کی جائے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ محکمہ خوراک کے بدعنوان اور راشی ملازمین کی جانب سے رشوت لے کر آڑھتیوں سے گندی گندم کی خریداری کی روک تھام کیلئے بھی خصوصی اقدامات کریں اور محکمہ خوراک میں چھپی کالی بھیڑوں کا بھی قلع قمع کرے تاکہ معیاری گندم کی خریداری کا عمل ممکن بنایا جا سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.