گوشت کا زیادہ استعمال بیماریاں پیدا کرنے کا سبب ہے، مردار گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے،چیئرمین محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس بشیر مہدی

اتوار 1 مئی 2016 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے اور انہیں بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کا موبائل ہیلتھ یونٹ دن رات کام کررہا ہے ،یہ یونٹ گھر گھر جا کر مریضوں کا علاج کرتا ہے ، گوشت کا زیادہ استعمال بیماریاں پیدا کرنے کا سبب ہے، مردار گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے ،بیمارگوشت فروخت کرنے والوں کو بھی سخت سزا ملنی چاہیے، اس کے علاوہ ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کوبھی قانون کی گرفت میں آنا چاہیے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مردار گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں خلل پیدا کرنے واکے بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،اس مہم کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے عناصر بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں ،اسی طرح گلی سڑی مچھلی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی مہم شروع کی جائے،موسم سرما میں مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اس بارے بھی توجہ دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :