بلاول بھٹو زررداری جمہوریت کے خلاف سازشیں بندکریں،عرفان دولتانہ

ان سے اپنی جماعت تو سنبھالی نہیں جاتی وہ ملک کیا چلائیں گے، رہنما مسلم لیگ ن

اتوار 1 مئی 2016 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زررداری جمہوریت کے خلاف سازشیں بندکریں،ان سے اپنی جماعت تو سنبھالی نہیں جاتی وہ ملک کیا چلائیں گے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری سندھ میں قیام امن کے لئے کوشش کریں ،سندھ ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے ،پیپلزپارٹی کے قائدین پر کرپشن کے جو الزامات لگے ہیں بلاول بھٹو زرداری ان الزامات کا جواب کیوں نہیں دیتے ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی ،اس کے دور میں ملک مفلوج ہوگیا ،عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا،اب پھر بلاول بھٹو زرداری ملک میں جمہوریت کے خلاف سازش کررہے ہیں تاکہ وہ وفاقی حکومت پر قبضہ کرکے کرپشن مافیا کی حمایت کرسکیں،بلاول یاد رکھیں کہ وفاقی حکومت ان کے ہاتھ میں کبھی نہیں آئے گی،مسلم لیگ ن کی حکومت مدت پوری کرے گی ،جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں ،عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں،عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں علم ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ان کے مسائل حل کرے گی