وزیر اعظم نواز شریف اسی ماہ سوات کا دورہ کریں گے،امیر مقام

اتوار 1 مئی 2016 17:21

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اسی ماہ سوات کا دورہ کریں گے اور محمد نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کر کے بڑے پن کا نمونہ پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف علی زرداری کی سیاست سے قوم مایوس ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر امیر مقام اپنی رہائش گاہ سنگوٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف 20 مئی کو سوات کا دورہ کریں گے مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ محمد نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کر کے بڑے پن کا ثبوت دیا ہے امیر مقام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پانامہ لیکس پر بنایا جانے والا تحقیقاتی جوڈیشل کمیشن وزیر اعظم نواز شریف سمیت تمام لوگوں کی انکوائری کرے گا اور کرپشن میں ملوث افراد کو سخت سزا دے گا اور وزیر اعظم نواز شریف ماضی کی طرح پھر سرخرو ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما آصف علی زرداری میں اگر اخلاقی جرات ہے تو اس جرات کا مظاہرہ کریں اور بیرون ملک میں بیٹھ کر پانامہ لیکس پر بات کرنے کی بجائے ملک آ کر پانامہ لیکس پر بات کریں مشیر وزیر اعظم امیر مقام نے مزید کہا کہ عمران خان نے صرف دھرنے کی سیاست کرتے ہیں اور عوام ان کے دھرنے کی سیاست سے تنگ آ چکی ہے اور عمران خان ایسی سیاست کر کے قوم کو مایویس کے سوا کچھ نہیں دے رہے ۔