منفرد باؤلنگ ایکشن، شیول کوشیک نے پال ایڈمز کی یاد تازہ کردی

اتوار 1 مئی 2016 17:00

منفرد باؤلنگ ایکشن، شیول کوشیک نے پال ایڈمز کی یاد تازہ کردی

پونے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مئی ۔2016ء ) انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات لائنز کے چائنہ مین باؤلر شیو ل کوشیک نے سابق جنوبی افریقی سپنر پال ایڈمز کی یاد تازہ کردی ، پونے جائنٹس کیخلاف میچ میں انہوں نے پال ایڈمز سے ملتے جلتے ایکشن سے باؤلنگ کی ۔انڈین پریمیئر لیگ نے بھی ٹویٹر پر ان کا تعارف بھارتی پال ایڈمز کے طور پر کرایا ۔ 39سالہ پال ایڈمز نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 1995ء سے 2003ء کے دوران 45ٹیسٹ میچز میں 134اور 24ون ڈے میچز میں 29شکار کیے تھے۔

پال ایڈمزنے خود بھی ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوشیک کو دیکھ کر اپنے ایکشن کی یاد آگئی، خوشی ہوئی کہ چائنہ مین باؤلنگ کا آرٹ ابھی مردہ نہیں ہوا ہے ۔منفرد ایکشن کے باوجود 20سالہ کوشیک پونے کے خلاف 3اوورز میں 32رنز دیکر کوئی وکٹ نہ لے سکے ،انہوں نے 41کے انفرادی سکور پر سٹیو سمتھ کو بولڈ کیا تاہم ری پلیز سے وہ گیند نوبال نکل آئی ۔

(جاری ہے)