سانگلہ ہل ٹرین ریلوے کراسنگ پھاٹک پرٹریکٹرسے ٹکراگئی ایک شخص جاں بحق، ٹرین کے مسافروں میں بھگدڑمچ گئی

اتوار 1 مئی 2016 16:58

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) سانگلہ ہل کے نواحی چک 153 بھروکی کے قریب بغیرپھاٹک ریلوے کراسنگ پرکراچی سے لاہورجانے والی ٹرین قراقرم ایکسپریس ٹریکٹرسے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں علی نامی شخص جاں بحق ہوگیاٹریکٹرکئی حصوں میں تقسیم ہوکردوردورتک بکھرگیاحادثہ میں ٹرین کوشدیدجھٹکے کگنے سے اس میں سوارمسافروں میں بھگدڑمچ گئی اورمتعددمردوخواتین نے خوف کے عالم میں اپنے بچوں سمیت ٹرین سے چھلانگیں لگادیں فیصل آباد،لاہور،سرگودھاریلوے سیکشنوں پردیگرٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جن میں سوارمسافروں کوشدیدگرمی میں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑااطلاع ملنے پرریلوے افسران عملہ کے ہمراہ جائے حادثہ پرپہنچ گئے اورفوری امدادی کاروائی کے بعدٹریک کلیئرکرواکرٹرینوں کواپنی منزلوں کی جانب روانہ کروادیا،حادثہ کی شکارٹرین قراقرم انجن میں خرابی پیداہونے کے باوجوداپنی منزل لاہورکیلئے روانہ توہوگئی لیکن سانگلہ ہل کے نواحی ریلوے اسٹیشن مومن کے قریب جاکراس کا انجن جواب دے گیااورٹرین مین لائن پررکی رہی جسے متبادل انجن کے ذریعے اسٹیشن کے پلیٹ فارم تک پہنچایاگیا،بتایاگیاہے کہ تھانہ ساہیانوالہ کے گاؤں بوریانوالہ کا متوفی ٹریکٹرپراپنے گاؤں جارہاتھاجوبغیرپھاٹک پرریلوے لائن عبورکرتے ہوئے ٹرین کی زدمیں آگیااوراس کا جسم دوحصوں میں بٹ گیامتعلقہ ریلوے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :