ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کے خصوصی ہدایت پر شانگلہ سے تعلق رکھنے والے جاں بحق7مزدوروں کے لواحقین میں 50-50ہزارروپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے گئے

مزدور اورمحنت کش افرادملک کی ترقی واستحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔عابدوحیدشیخ

اتوار 1 مئی 2016 16:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کے خصوصی ہدایت پر مزدوروں کے عالمی یوم کے موقع پر اورکزئی ایجنسی کے کوئلے کان حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے جاں بحق7مزدروں کے لواحقین میں50-50ہزارروپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال بیرسٹرعابدوحیدشیخ نے 2اپریل کواورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولہ میں کوئلہ کان میں جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے مالی معاونت کااعلان کیاتھا۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹرعابدوحیدشیخ نے کہاکہ وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایت پرپاکستان بیت المال محنت کش افرادکی فلاح وبہوداوربہتری کیلئے انقلابی اقدامات پرعمل پیراہے۔انہوں نے کہاکہ مزدور اورمحنت کش افرادملک کی ترقی واستحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاہم انکے فلاح وبہود کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :