نواز شریف ”میڈ ان پاکستان“ ہیں ملک دشمنوں ، احتجاج والوں کو پاکستان کی ترقی عزیز نہیں شیخ آفتاب احمد

سی پیک منصوبے کی بدولت ملک بھر میں سڑکوں کے جال بچھائے جائینگے ملک میں کئی مقام پر انڈسٹری اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا،2018تک بجلی و سوئی گیس لوڈ شیڈنگ مکمل ختم ہو جائے گی وزیر مملکت اور ایم پی اے جہانگیر خانزادہ کا سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب ، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

اتوار 1 مئی 2016 16:56

حضرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے ملک کی ترقی روکنے کی تمام سازشیں ناکامی سے دوچار ہونگی، چائنہ راہداری منصوبے سے پاکستان اپنے پاوٴں پر کھڑا ہو گا، وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ”میڈ ان پاکستان“ ہیں، 2018میں بھی قوم احتجاجی سیاست کرنے والوں کو بھی مسترد کر دے گی ، دو سالوں میں چھچھ کو کوئی گاوٴں بھی سوئی گیس سے محروم نہیں رہے گا جبکہ گاوٴں گاوٴں سڑکوں کے جال بچھائے جائیں گے، سپورٹس فیسٹول اینڈ گالا کے بہترین انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنر طارق علی بسرا مبارکباد کے مستحق ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے حضرو کے زیر اہتمام جشن بہاراں فیسٹول اینڈ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خصوصی خطاب میں کیا، جشن بہاراں فیسٹول اینڈ سپورٹس گالا تقریبات ٹی ایم اے حضرو کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر طارق علی بسرا کی زیر سر پرستی ، ٹی ایم او مبارک علی اعوان کی زیر نگرانی منعقد کی گئی تھیں، اس حوالہ سے گزشتہ شام بلدیہ حضرو کے سبزہ زار میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی سپورٹس کے فروغ کیلئے ہانگ کانگ میں مقیم شینکہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ہانگ خان فاروق المعروف جی لالہ کی طرف سے شینکہ والی بال کی ونر ٹیم کے کپتان عدیل اور انکی ٹیم کیلئے 10، 10ہزار روپے نقد انعامات دئیے گئے ، بہترین رپورٹنگ اور صحافتی خدمات پر نامور صحافی نثار علی خان کو بھی خصوصی نقد انعام 10ہزار روپے سے نوازا گیا، وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ اور اے سی حضرو طارق بسرا نے خصوصی انعامات تقسیم کئے جبکہ چیئرمین یو سی یاسر خان، نامزد چیئرمین بلدیہ حضرو رئیس دار، وائس چیئرمین حاجی شیراز خان لیگی رہنما ڈاکٹر اشرف بٹ، ملک انصار، کونسلر حاجی احسان خان نمبردار، کونسلر نزاکت خان و دیگرنے بھی نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیم کئے ،تقریب میں علاقہ بھر سے اہم سیاسی ، سماجی رہنماوٴں، سول سوسائٹی، طلبہ و طالبات اور کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی، تقریب میں ملک انصار نے پرجوش خطاب میں کہا کہ ہمارے اوپر مخالفین کا الزام لگانے والے خود کرپشن کے بانی ہیں، انہوں نے کلمہ طیبہ پڑھ کر چیلنج کیا کہ اگر مجھ پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت کی جائے تو میں سیاست چھوڑ دونگا۔