الیگزینڈرا پلوچینکووا اور کیرولینا لسکووا میڈرڈ اوپن کے دوسرے مرحلے میں داخل

اتوار 1 مئی 2016 16:37

الیگزینڈرا پلوچینکووا اور کیرولینا لسکووا میڈرڈ اوپن کے دوسرے مرحلے ..

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء) الیگزینڈرا پلوچینکووا اور کیرولینا لسکووا نے میڈرڈ اوپن ویمنز سنگلز کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا، روبرٹا ونچی اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈرڈ اوپن گزشتہ روز شروع ہوگیا ہے، ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے مرحلے میں روس کی الیگزینڈرا پلوچینکووا نے یوکرین کی لیزا سرینکو کو بآسانی 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ جمہوریہ چیک کی کیرولینا لسکووا نے سپین لارڈز لینو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-1 رہا۔ سیونتھ سیڈڈ اٹلی کی روبرٹا ونچی اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں، انہیں مونٹی نیگرو کی ڈنکا کوونچ نے 6-4 اور 6-2 سے شکست دی۔