برطانوی باکسر جیمز ڈی گال نے آئی بی ایف سپر مڈل ویٹ ٹائٹل کا دفاع کر لیا

اتوار 1 مئی 2016 16:37

برطانوی باکسر جیمز ڈی گال نے آئی بی ایف سپر مڈل ویٹ ٹائٹل کا دفاع کر ..

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء) برطانوی باکسر جیمز ڈی گال نے آئی بی ایف سپر مڈل ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا، انہوں نے میکسیکو کے روجیلو میڈینا کو پوائنٹس کی بنیاد پر ہرایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے اس مقابلے میں برطانیہ کے جیمز ڈی گال نے میکسیکو کے روجیلو میڈینا کو 115-113 اور 117-111 سے ہرا کر آئی بی ایف سپر مڈل ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایک اور مقابلے میں سویڈن کے جیک نے رومانیہ کے لوکیان بیوٹ کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی ٹائٹل کا دفاع کیا۔