ڈیوڈ وارنر نے ٹی 20 میں نصف سنچریوں کی نصف سنچری بناکر تاریخ رقم کردی
اتوار 1 مئی 2016 16:37
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء) سن رائزرز حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے ٹی 20 میں نصف سنچریوں کی نصف سنچری مکمل کر لی ہے، اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
(جاری ہے)
29 سالہ ڈیوڈ وارنر نے یہ کارنامہ آئی پی ایل کے 27 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف انجام دیا، اس میچ میں انہوں نے میچ وننگ اننگز کھیلی اور 50 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے۔
سن رائزرز حیدرآباد نے اس میچ میں 15 رنز سے کامیابی حاصل کی اور وارنر کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ وارنر نصف سنچریوں کی نصف سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، وہ اب تک 210 میچوں میں 34 کی اوسط سے 6406 رنز بناچکے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.