الخیرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام کوٹ ادومیں اجتماعی شادیوں کی تقریب

امام قاسم کی طرف سے نوبیاہتا جوڑوں کوسلامی دی گئی اورجہیزبھی دیاگیا

اتوار 1 مئی 2016 16:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم کی خصوصی ہدایات پراحسان پورکوٹ ادومیں ایک پروقارتقریب سعیدمیں 27جوڑوں کی اجتماعی شاد ی کااہتمام کیا گیا۔امام قاسم کی طرف سے نوبیاہتا جوڑوں کوسلامی دی گئی اوردلہنوں کوبنیادی ضروریات زندگی کی صورت میں جہیز کاسامان دیا گیا۔تقریب میں دولہوں اوردلہنوں جبکہ مہمانوں اورباراتیوں کی ون ڈش سے تواضع کی گئی ۔

تقریب میں کوٹ ادو کے اے سی اخترحسین منڈھیرا ،شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید فاروقی ،مولابنا نسیم علی شاہ ،حیدرہمایوں ،احسن ظفراقبال اورمحمدساجد سمیت مقامی معززین کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث مولاناعبدالمجید فاروقی اورمولانا نسیم علی شاہ نے کہا کہ مسلمان مرداورعورت کے درمیان نکاح سے کئی معاشرتی برائیوں کاسدباب ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

معاشرے سے برائی اوربے حیائی کاوجودختم کرنے کیلئے ماں باپ کی رضامندی سے نکاح کوفروغ جبکہ غیرضروری رسومات کوترک کر دیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ الخیرفاؤنڈیشن کے قیام کا واحدمقصد کارخیرکرنا ہے۔جنوبی پنجاب میں تین سوسے زائدشہید مساجد کی تعمیرنوالخیرفاؤنڈیشن کیلئے بیش قیمتی اعزازاورایک عدیم النظیر سعادت ہے۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کے معاملے میں بھی الخیرفاؤنڈیشن کا کارخیر قابل قدر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دورمیں کئی بیٹیاں محض وسائل کی کمیابی کے سبب اپنے بابل کی دہلیز پر بیٹھی بیٹھی بوڑھی ہوجاتی ہیں ۔الخیرفاؤنڈیشن کی طرف سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے ۔

متعلقہ عنوان :