چوہدری سرور کی قیادت میں اچھر ہ سے پنجاب اسمبلی تک ”کر پشن سے چھٹکار ہ،عمران خان نے پکارا“کے نام سے ریلی
حکمرانوں کے پاس اب اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز بھی ختم ہو چکا ہے‘چوہدری سرور او ر میاں محمودالر شید کا شرکاء سے خطاب
اتوار 1 مئی 2016 16:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری سرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے کارکنوں نے اچھر ہ سے پنجاب اسمبلی تک ”کر پشن سے چھٹکار ہ،عمران خان نے پکارا“کے نام سے ریلی نکالی ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار کارکن قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ریلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالر شید،ڈاکٹر نوشین حامد،میاں حماد اظہر،سردار کامل عمر،ملک ظہیر عباس کھوکھر سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ لاہور کے عوام نے ایک بار پھر عمران خان اور انکی پالیسوں کے حق میں فیصلہ سنادیا جو (ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مارکیخلاف عوامی ریفر نڈم ہے ۔حکمرانوں کے پاس اب اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز بھی ختم ہو چکا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کر پشن کیخلاف جو آواز بلند کی وہ آج پوری قوم کی آواز بن چکی ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کی تمام جماعتیں بھی کر پشن کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر آچکی ہیں اور آج اپوزیشن جماعتوں کا ہونیوالا اجلاس بھی انتہائی اہم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام (ن) لیگ کی پالیسوں سے تنگ آچکی ہے اور حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں ۔میاں محمودالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے اور قوم انکو کسی بھی صورت احتساب سے بھاگنے نہیں دے گی بلکہ انکو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ا ور انکی قیادت میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ضرور کامیاب ہوگی اور عمران خان کو اس ملک کا وزیر اعظم بننے سے بھی دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.