Live Updates

سکیورٹی گارڈز نے اعجاز چوہدری کو عمران خان کی رہائشگاہ میں داخل ہونے سے روکدیا،ملے بغیر واپس چلے گئے

اتوار 1 مئی 2016 16:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائشگاہ پر تعینات سکیورٹی نے پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری کو اندر داخل ہونے سے روکدیا، اعجاز چوہدری پارٹی سربراہ عمران خان سے ملے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری گزشتہ روز عمران خان سے ملنے انکی رہائشگاہ زمان پارک پہنچے لیکن مرکزی دروازے پر موجود سکیورٹی گارڈز نے انہیں پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے باہر ہی روک لیا ۔

اعجاز چوہدری کے اصرار پر سکیورٹی گارڈز نے عمران خان کے پرسنل سٹاف سے رابطہ کیا جسکے بعد انہیں مرکزی دروازے سے اندر بلا لیا گیا لیکن گھر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ ملی جس کے بعد اعجاز چوہدری عمران خان سے ملاقات کئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :