پاکستان اور ایران کے اقتصادی رابطوں کے فروغ سے خطے کی معیشت مستحکم ہو گی، ریاض خٹک

کے پی کے میں آبی وسائل کی بہتات ہے اور ایرانی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو آبہ وسائل سے استفادہ کیلئے سرمایہ کاری کرنی چاہئے گفتگو

اتوار 1 مئی 2016 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر ریاض خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے اقتصادی رابطوں کے فرعغ سے خطے کی معیشت مستحکم ہو گی۔ خیبر پختونخوا اور ایران کی ثقافت میں بڑی مماثلت ہے یہی وجہ ہے کہ کے پی کے کے عوام ایران کے ساتھ اقتصادی رابطے بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔

ایرانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر مصطفی رضوی زاہد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں آبی وسائل کی بہتات ہے اور ایرانی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو آبہ وسائل سے استفادہ کیلئے سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں معدنیات سمیت دیگر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے اور ایرانی سرمایہ کاروں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے جس سے دونوں بعادر اسلامی مملک کے معاشی تعلقات کو مظبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

مصطفی رضوی زاہد اس موقع پر کہا کہ پاک ایران دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے ایف پی سی سی آئی کی کاقشیں قابل قدر ہیں اور ایران کی وزارت تجارت پاکستان کے ساتھ تجارت کر فروغ کیلئے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ اور پاک ایران بینکنگ سیکٹر کت باہمی تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک کی تجارت میں بھر پور اضافہ ہو گا جو خطے کی ترقی میں معاون ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :