پنجاب یونیورسٹی نے دو امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

اتوار 1 مئی 2016 16:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے دو امیدواروں کو پی ایچ ڈی ڈگریاں جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی نے نگہت ثناء دختر عبدالحمید کوایگریکلچرل سائنسز کے مضمون میں ان کے”کرومیم سے آلودہ زمین میں حیاتیاتی کھادوں اور نباتاتی اجزاء کی آمیزش سے مرچ کے تنے کے گلاؤ کا علاج“ کے موضوع پر، فریحہ زکریا رضوی دخترسید محمد زکریا رضوی کومائیکرو بائیالوجی اینڈ مالیکیولر جینٹکس کے مضمون میں ان کے”کرومیم کی مزاحمت کرنے والے بیکٹیر یا،انکے کرومیٹ کے مضر اثرات کو کم کرنے والے کچھ مالیکولر طریقہ کار کی تحقیق“ کے موضوع پر، اورنوشینہ تحسین دخترمشتاق الرحمان صدیقی کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے”کلیات تعلیم کے اداروں میں عدل و انصاف کا اساتذہ کے اعتماد اور انکی رضاکارانہ کارکردگی پر اثر“ کے موضوع پر پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :