Live Updates

خواجہ سعد رفیق نے تحر یک انصاف کے جلسے کو ”نیولکی عمرانی سر کس “قرار دیدیا

پشاوری چوہوں سے شکست کھاجانیوالا لاہور شیروں کا کیسے مقابلہ کر سکتا ہے ‘عمران خان آج بھی بچوں جیسی باتیں کر رہے ہیں انکی سیاسی تربیت بہت ضروری ہو چکی ہے ‘(ن) لیگ کی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے وہ اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی ‘عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا‘ عمران خان کے پاس جھوٹوں کے سواکچھ نہیں ‘لاہور میں گفتگو

اتوار 1 مئی 2016 15:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحر یک انصاف کے جلسے کو ”نیولکی عمرانی سر کس “قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاوری چوہوں سے شکست کھاجانیوالا لاہور شیروں کا کیسے مقابلہ کر سکتا ہے ‘عمران خان آج بھی بچوں جیسی باتیں کر رہے ہیں انکی سیاسی تربیت بہت ضروری ہو چکی ہے ‘(ن) لیگ کی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے وہ اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی ‘عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جھوٹوں کے سواکچھ نہیں مگر قوم انکے تمام جھوٹوں کے بارے میں مکمل اگا ہ اس لیے انکی کوئی ”فلم یا سر کس “کا میاب نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان میں نے مانوں کی سیاست کر رہے ہیں پہلے چیف جسٹس کی سر براہی میں کمیشن کی بات کرتے رہے اب کمیشن بننے جا رہا ہے تواب اسکو قبول کر نے کو تیار نہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی سیاسی تر بیت زیر و ہیں انکو سیاسی تر بیت کی بہت ضرورت ہے ورنہ وہ اسی طر ح سڑکوں پر دھر نوں اور احتجاجی مظاہروں کی سیاست کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کوتحر یک انصاف کے جلسوں اور عمران خان کی دھمکیوں سے کوئی خطرہ نہیں (ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اور اپنی آئینی مدت پوری کر یگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات