ملک میں آج کل بیش بہا فراڈ ہورہے ہیں‘ وکلا ہر مزدور اور زیادتی کے شکار افراد کا ساتھ دیں ‘ مزدور کسی بھی صوبے کا ہو اس کے ساتھ انصاف کریں

جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری کامیرپور ماتھیلو میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 1 مئی 2016 15:57

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں آج کل بیش بہا فراڈ ہورہے ہیں‘ وکلاء ہر مزدور اور زیادتی کے شکار افراد کا ساتھ دیں ‘ مزدور کسی بھی صوبے کا ہو اس کے ساتھ انصاف کریں۔ وہ اتوار کو میرپور ماتھیلو میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزدور اتحاد ختم کرنے کے لئے انڈسٹری اسٹیبلشمنٹ میں پاکٹ یونین بنائی جاتی ہیں جو سیٹھ کے مقاصد کی نگہبانی کرتی ہیں۔

ٹھیکے دار اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ملازمین لاتا ہے ٹھیکیداری قانون کے ساتھ مذاق اور فراڈ ہے۔ ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کے لئے آرگنائزیشن ایک نوٹس بنائے۔ اگر مزدور کے حقوق پر قبضہ کرو گے تو الله کی لاٹھی بے آواز ہے۔ مزدوروں کو حقوق نہیں ملیں گے تو ہم جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں آج کل بیش بہا فراڈ ہورہے ہیں‘ وکلاء ہر مزدور اور زیادتی کے شکار افراد کا ساتھ دیں ‘ مزدور کسی بھی صوبے کا ہو اس کے ساتھ انصاف کریں۔(ن غ)