سیاست دانوں کو کسی کے عقیدے پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں، تاریخ بتاتی ہے کہ عقیدوں کو سیاست کی نذر کرنے کے منفی نتائج سامنے آئے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کابیان پر ردعمل

اتوار 1 مئی 2016 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کو کسی کے عقیدے پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں تاریخ بتاتی ہے کہ عقیدوں کو سیاست کی نذر کرنے کے منفی نتائج سامنے آئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کو کسی کے عقیدے پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں تاریخ بتاتی ہے کہ عقیدوں کو سیاست کی نذر کرنے کے منفی نتائج سامنے آئے۔