ڈر ہے پانامہ لیکس کہیں جمہوریت لیکس نہ بن جائے‘ بلاول بھٹو کا وزیراعظم کے استعفے سے متعلق بیان پارٹی پالیسی ہے‘ پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ تحقیق کرے ورنہ پارلیمان کو تالا لگا دیں

پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 مئی 2016 15:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ ڈر ہے پانامہ لیکس کہیں جمہوریت لیکس نہ بن جائے‘ بلاول بھٹو کا وزیراعظم کے استعفے سے متعلق بیان پارٹی پالیسی ہے‘ پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ تحقیق کرے ورنہ پارلیمان کو تالا لگا دیں۔ وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر میری اور بینظیر بھٹو شہید کی کوئی کمپنی ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دونگا۔ پانامہ لیکس پر قانون کے مطابق تحقیقات کرلی جائیں تو معاملہ آگے نہیں جائے گا۔ سڑکوں کی بجائے معاملہ پارلیمنٹ میں حل کیا جانا چاہئے۔ رحمن ملک نے کہا کہ ڈر ہے پانامہ لیکس کہیں جمہوریت لیکس نہ بن جائے‘ بلاول بھٹو کا وزیراعظم کے استعفے سے متعلق بیان پارٹی پالیسی ہے‘ پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ تحقیق کرے ورنہ پارلیمان کو تالا لگا دیں۔