ترقیاتی سکیموں کومقررہ مدت میں مکمل کیاجائے ،نازیہ راحیل

اتوار 1 مئی 2016 15:49

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء)ممبر صوبائی اسمبلی نازیہ راحیل نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں پرکام کی رفتارکوبڑھایاجائے اوران کومقررہ مدت میں مکمل کیاجائے تاکہ عوام ان سے استفادہ کرسکیں ، حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بننے والی سکیموں کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااورناقص کام کرنے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی ہوگی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبر ، ایم پی ایز چوہدری امجد علی جاوید ،میاں محمد رفیق ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ذیشان شبیر رانا، ای ڈی اوفنانس رائے واجد علی،ای ڈی او ایجوکیشن راؤ عتیق احمد،ڈی اوپلاننگ شاہدرحمن، ایس این اے شہزاد خلیل ودیگرافسران موجودتھے، اجلاس میں بتایاگیاکہ ڈسٹرکٹ میں کل 535 سکیموں پرکام تیزی سے جاری تھاجن میں 314سکیموں کا کام مکمل ہوچکا ہے اور 221ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جس کی تخمینہ لاگت 10165ملین روپے کی رقم جاری ہوچکی ہے، اب تک 3,240ملین روپے خرچ کیئے جاچکے ہیں، باقی جن ترقیاتی سکیموں پر کام چل رہا ہے وہ جون تک مکمل کر لی جائیں گی ،ڈی سی اوعامر اعجاز اکبرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ،انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خطرناک عمارتوں کوترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے تاکہ طلبہ پرسکوں ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں،انہوں نے کہاکہ محکمہ ہیلتھ کی جاری سکیموں کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے ۔