خدمت کارڈ کے اجراء میں شفا فیت اور میرٹ کوبر قرار رکھا جائیگا،ڈی سی او

اتوار 1 مئی 2016 15:49

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے مزدورں کے عالمی دن کے موقع پر ڈی سی او کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے ممبر ان صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید اور میاں محمد رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کے لئے گراں قدر فنڈز خرچ کر رہی ہے اور بھٹہ مزدورں کے لئے ساڈھے پانچ ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جو مزدور دوستی کا ثبوت ہے ،اس موقع پر ڈی سی او عامر اعجاز اکبر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ذیشان شبیر رانا ،اسسٹنٹ کمشنر ،ای ڈی او ایجوکیشن راؤ عتیق احمد ،ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ،ڈی او سوشل ویلفیئر میاں محمد زاہد، ڈی او لیبر سعید احمد ڈھلوں، ایس این اے شہزاد خلیل ،بھٹہ مالکان اور بھٹہ مزدورں کی کثیر تعداد موجود تھی ، ڈی سی اونے کہا کہ مستحق افراد کو خدمت کارڈ جاری کیئے جارہے ہیں اور حکومت پنجاب کی طرف سے خدمت کارڈ کے اجراء میں شفا فیت اور میرٹ کوبر قرار رکھا جائے تاکہ کسی حقدار کی حق تلفی نہ ہو،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بھٹہ مزدورں کو خدمت کارڈ کے اجراء کے لیے آنے والے بھٹہ مزدور کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے،بعدازاں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبر ،ایم پی ایز چوہدری امجد علی جاوید،میاں محمد رفیق اور اے ڈی سی ذیشان شبیر رانابھٹہ مزدورں میں خدمت کارڈ ز تقسیم کیئے۔