پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،54افراد گرفتار

اتوار 1 مئی 2016 15:44

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 54افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم شاہد سے 20لیٹر دیسی شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم عرفان مسیح سے 110گرام ہیروئن، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم محبوب سے 20لیٹر شراب دیسی اور ملزمہ خالدہ بی بی سے 190گرام چرس،پولیس تھانہ صدر نے ملزم اشفاق مسیح سے 20لیٹر شراب،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم جاوید سے 1کلو 40گرام چرس،ملزم محمد مکی سے 1لیٹر شراب اور ملزم محمد اویس اشفاق سے 28لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم اقبال سے 7لیٹر شراب جبکہ پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم اکرم سے 10لیٹر شراب ،30لیٹر لہن شراب ،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم شاہد سے پسٹل 32بور ،پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد ناصر سے پسٹل 30بور جبکہ پولیس تھانہ کپ نے ملزم محمد جاوید سے رپیٹر12بور برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اسی طرحپولیس تھانہ سٹی جلالپور نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر ملزمان محمد بخش ، فیاض ، فرید ، زائد ، اعظم ، نذیر اور دیگر کوجواء کھیلتے ہوئے حراست میں لے لیا۔دریں اثناء پولیس ضلع ملتان نے35اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے3ملزمان کا تعلق کیٹگری "اے"سے ہے ۔جبکہ32ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران139نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں435نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے133موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :