افغانستان میں میڈ ان پاکستان نمائش 5مئی شروع ہو گی

اتوار 1 مئی 2016 15:41

راولپنڈی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام افغانستان کے شہر کابل میں چوتھی ”میڈ ان پاکستان نمائش “کا انعقادرواں ماہ کی 05تاریخ سے ہو گا ۔ صدر آر سی سی آئی میاں ہمایوں پرویز نے بتایا کہ افغانستان میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کا مقصدافغانستان کے ساتھ کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر علاقائی اور بین الااقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور افغانستان میں یہ نمائش اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ علاقائی ملکوں کے ساتھ تجارت اور کاروباری تعلقات کو آگے بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔میاں ھمایوں پرویز نے بتایا کہ کابل میں ”میڈ ان پاکستان “ نمائش 5مئی 2016سے 7مئی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :