Live Updates

چوہدری سرور کی قیادت اچھر ہ سے پنجاب اسمبلی تک ”کر پشن سے چھٹکار ہ ‘عمران خان نے پکارا“کے نام سے ریلی

کارکنان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ پیدل ریلی میں چلتے رہے ‘عمران خان اور چوہدری سرور کے حق میں نعرے بازی ‘تحر یک انصاف کے کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑڈالتے رہے ، شمع سٹاپ پر کارکنوں کی جانب سے ریلی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں لاہور کے عوام نے ایک بار پھر عمران خان اور انکی پالیسوں کے حق میں فیصلہ سنادیا جو (ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مارکیخلاف عوامی ریفر نڈم ہے اور حکمرانوں کے پاس اب اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز بھی ختم ہو چکا ہے‘چوہدری سرور او ر میاں محمودالرشید کا خطاب

اتوار 1 مئی 2016 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری سرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے ہزاروں کارکنان کی اچھر ہ سے پنجاب اسمبلی تک ”کر پشن سے چھٹکار ہ ‘عمران خان نے پکارا“کے نام سے ریلی نکالی گئی ‘کارکنان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ ساتھ پیدل بھی ریلی میں چلتے ‘عمران خان اور چوہدری سرور کے حق میں نعرے بازی بھی کرتے رہے ‘تحر یک انصاف کے کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑڈالتے رہے جبکہ شمع سٹاپ پر کارکنوں کی جانب سے ریلی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ۔

اتوار کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار و سابق گور نر چوہدری محمدسرور کی قیادت میں نکالی جانیوالی ریلی میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘اراکین پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد ‘میاں حماد اظہر ‘سردار کامل عمر‘ملک ظہیر عباس کھوکھر سمیت ہزاروں کارکنان نے شر کت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر کر پشن اور حکومت کیخلاف جب کہ تحر یک انصاف کی قیادت کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ ریلی کے شر کاء وزیر اعظم عمران خان ‘کون بچائے گا پاکستان عمران خان ‘کر پشن کی حکومت نامنظور ‘وزیر اعظم نوازشر یف استعفیٰ دوں کے نعرے لگاتے رہے جبکہ اچھر ہ سے پنجاب اسمبلی تک چوہدری سرور کی قیادت میں نکالی جانیوالی ریلی کے 10سے زائد مقامات پر تحر یک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا جبکہ ریلی کے موقعہ پر میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ لاہور کے عوام نے ایک بار پھر عمران خان اور انکی پالیسوں کے حق میں فیصلہ سنادیا جو (ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مارکیخلاف عوامی ریفر نڈم ہے اور حکمرانوں کے پاس اب اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز بھی ختم ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کر پشن کیخلاف جو آواز بلند کی وہ آج پوری قوم کی آواز بن چکی ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کی تمام جماعتیں بھی کر پشن کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر آچکی ہیں اور آج اپوزیشن جماعتوں کا ہونیوالا اجلاس بھی انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام (ن) لیگ کی پالیسوں سے تنگ آچکی ہے اور حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں ۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے اور قوم انکو کسی بھی صورت احتساب سے بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گی بلکہ انکو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ا ور انکی قیادت میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ضرور کامیاب ہوگی اور عمران خان کو اس ملک کا وزیر اعظم بننے سے بھی دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔

اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے دیگر راہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ (ن) لیگ اپنی سیاسی موت مر رہی ہے اور نوازشر یف کا فائدہ اسی میں ہے کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے مستعفی ہو جائے ورنہ عوام خود انکو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دیگی اور کر پشن کی پائی پائی کا حساب لیا جا ئیگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات