ڈی جی بیورو آف ایمیگریشن کی سیٹ 2 ماہ سے خالی،متعدد اوورسیز ایمپلائمنٹ معاہدے منسوخ ہونے کا خدشہ

اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے 30سے زائد لائسنس کی تجدید ڈی جی عدم موجودگی کی وجہ سے تاخیر کا شکار

اتوار 1 مئی 2016 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) ڈی جی بیورو آف ایمیگریشن کی سیٹ 2 ماہ سے خالی ہے،وزارت سمندر پار پارکستانی کسی کو اضافی چارج بھی نہیں سونپا سکی،اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے 30سے زائد لائسنس کی تجدید میں ڈی جی عدم موجودگی کی وجہ سے تاخیر کا شکار،نئے ڈی جی بیورو آف ایمیگریشن کی عدم تعیناتی سے متعدد اوورسیز ایمپلائمنٹ معاہدے منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا،ذرائع کے مطابق ڈی جی بیورو آف ایمیگریشن کی سیٹ 2 ماہ سے خالی ہے،سابق ڈی جی عابد جاوید کے بعد نئے ڈارئیکٹر جنرل کی تعیناتی نہ ہوسکی،وزارت سمندر پار پارکستانی نے اے ڈی جی رانا کو اضافی چارج بھی نہیں سونپا،ذرائع کے مطابق ڈی جی بیورو آف ایمیگریشن کی تعیناتی میں تاخیر سے اورسیز اپلائمنٹ کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے،اوورسیز ایمپلائمنٹ کے پچیس کیس منظوری کے منتظر ہیں،جبکہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے 30سے زائد لائسنس کے تجدید میں ڈی جی عدم موجودگی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں ،متعلقہ حکام کے جانب سے تاخیر کی وجہ سے متعدد اوورسیز ایمپلائمنٹ معاہدے منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔