پاک چین اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان اور چین میں بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں احسن اقبال

پاکستان اور چین خطے میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کیلئے بھی ملکر کام کررہے ہیں وفاقی وزیر کا خطاب

اتوار 1 مئی 2016 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان اور چین میں بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک راستہ ایک منزل کے آزمائشی منصوبے میں گزشتہ دو سال کے دوران خاصی پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت بنیادی ڈھانچے اورتوانائی کے مختلف منصوبے مکمل کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں کیونکہ تجارتی سرگرمیوں کیلئے ملک میں سلامتی ناگزیر ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین خطے میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کیلئے بھی ملکر کام کررہے ہیں ۔